ہر وقت پانچ سو مزدور کام کرتے نظر آئیں،محسن نقوی کی جناح ہسپتال کے کنٹریکٹر کو وارننگ

11 Jan, 2024 | 09:32 PM

This browser does not support the video element.

علی رامے: شہریوں کوہسپتالوں میں کیاسہولیات مل رہی ہیں, علاجگاہوں میں اپ گریڈیشن کےکاموں کی کیاصورتحال ہے۔ وزیراعلٰی پنجاب محسن نقوی حقائق جاننےکیلئے چوبیس گھنٹے میں دوسری مرتبہ  جناح ہسپتال پہنچ گئے۔

ہسپتال کے بیڈ  زاوردیگر قیمتی سامان برآمدےمیں رکھا دیکھ کر محسن نقوی پریشان ہو گئے۔  تعمیراتی کاموں میں سستی اورلیبرفورس کی تعداد ضرورت کی نسبت کم پائی گئی۔وزیراعلٰی نے اس صورتحال پر افسروں کو سرزنش کی۔ انہوں نے  مریضوں کو  ادویات باہرسےمنگوانے پر مجبور کرنےکی شکایت کا بھی نوٹس لے لیا اور سیکرٹری صحت کوانکوائریکرنے  کی ہدایت کردی۔ 

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے  شہریوں کوصحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنےکیلئے 24گھنٹے میں دوبار جناح ہسپتال کا دورہ کیا۔اپ گریڈیشن کے کاموں کا جائزہ لیا۔وزیراعلٰی نے کام میں سست روی اور کم لیبر فورس لگانے پرمتعلقہ افسران پر اظہار برہمی کیا۔مزدوروں کی تعدادفوری بڑھانےکاحکم دیتے ہوئےمحسن نقوی نے کہا ہر شفٹ میں 500مزدور کام کرتے نظر آنے چاہئیں۔
محسن نقوی ہسپتال میں تعمیراتی کامو ں کے دوران بیڈز اور دیگر سامان برآمدے میں رکھا دیکھ کر پریشان ہو گئے ۔ انہوں نےہسپتال انتظامیہ کو سامان فوری طور پر محفوظ جگہ پر رکھنے کا حکم دیا۔سپیشل سیکرٹری ہیلتھ کو دورہ کر کے تمام صورتحال کاجائزہ لینے کی ہدایت کی۔اس موقع پر وزیراعلٰی نے ایک مریض کے تیماردار کی جانب سے ادویات باہر سے منگوانے کی شکایت کابھی نوٹس لیا۔سیکرٹری صحت کو معاملے کی انکوائری کی ہدایت کی۔ محسن نقوی نے حکم دیاکہ مریضوں کو ہسپتال میں مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ جناح ہسپتال میں اپ گریڈیشن کےکام مقررہ مدت تک پایہ تکمیل تک پہنچائےجائیں گے، کام میں سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔ لیبر فورس کی تعداد کی باقاعدہ مانیٹرنگ ہوگی۔ہسپتال میں وزیراعلٰیٰ کےدورےکےدوران وزرا ڈاکٹر جاوید اکرم، عامر میر اور سیکرٹری صحت ، کمشنرلاہور سمیت متعلقہ حکام  ان کے ساتھ موجود تھے۔

مزیدخبریں