سٹی42: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پنجاب کے سابق گورنر چوہدری محمد سرور سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کیلئے ان کے گھر گئے۔
چیئرمین بلاول بھٹو نے لاہور میں سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور س کے گھر جا کر ان سے ان کے بھائی چوہدری محمد رمضان کے انتقال پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔
چیئرمین بلاول بھٹو نے سابق گورنر چوہدری محمد سرور س کی جانب سے این اے 127 میں پاکستان پیپلزپارٹی کی حمایت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
پی پی پی پی کے جنرل سیکریٹری نیر بخاری بھی اس ملاقات میں بلاول بھٹو کے ساتھ موجود تھے۔