بلال خان: پنجاب کے وزیراعلیٰ مسحن نقوی نے صوبہ میں نمونیہ انفیکشن کے کیسز میں اضافہ کا نوٹس لیتے ہوئے خصوصی ایڈوائزری کمیٹی قائم کر دی ہے۔
وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر بنائی گئی پانچ رکنی ایڈوائزری کمیٹی کی سربراہ پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر عائشہ عارف کو بنایا گیا ہے۔کمیٹی میں چلڈرن کمپلیکس ملتان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروڈیوسر ڈاکٹر کاشف چشتی بھی شامل ہیں۔
محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کمیٹی نمونی ایکسپرٹ ایڈوزیری کمیٹی کے طور پر کام کرے گی۔
نمونیا ایڈوائزری کمیٹی کا پہلا اجلاس کل جمعہ کو لاہور میں ہو گا۔ کمیٹی صوبہ میں نمونیا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو روکنے کے لئے تجاویز پیش کرے گی۔