پاکستان کی کپتانی آسان نہیں، زرا سی غلطی پر پھڑکا دیتے ہیں، سرفراز

11 Jan, 2024 | 05:55 PM

جاوید اقبال: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان  سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ جتنی بھی کرکٹ کھیلی خاموش ہوکر کھیلی، نوجوان کرکٹرز کو مشورہ ہے کہ خاموش ہوکر کرکٹ کھیلیں۔ 

سرفراز احمد  نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی کرنا کوئی آسان کام نہیں، ذراسی غلطی پر کپتان کو پھڑکا دیا جاتا ہے۔ شان مسعود اور شاہین شاہ آفریدی کو کپتان بنایا ہے تو انہیں وقت بھی دینا چاہیے،  شان مسعود نے آسٹریلیا کیخلاف اچھی کپتانی کی۔  

انہوں نے مزید کہا کہ پلے انگ الیون کا انتخاب کرنا ٹیم مینجمنٹ کا کام ہے، پرفارمنس دینگے تو دوسرا موقع بھی ملے گا۔ 

مزیدخبریں