گجرات میں ضلعی عہدیدار نون لیگ کے پوسٹر پھاڑ کر قاف لیگ میں شامل

11 Jan, 2024 | 05:38 PM

This browser does not support the video element.

سٹی42: ضلع گجرات میں مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ محمد اسلم خان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے لاتعلقی کا اعلان کر  کے اپنے دفتر پر آویزاں  مسلم لیگ نون کے فلیکس پوسٹر پھاڑ دیئے۔

 راجہ محمد اسلم نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کی، پریس کانفرنس میں مرکزی رہنما مسلم لیگ ق چوہدری وجاہت بھی موجود تھے، اس کے علاوہ سابق ایم این اے تاشفین صفدر مرالہ بھی پریس کانفرنس میں موجود تھیں۔

راجہ محمد اسلم نے پریس کانفرنس میں مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ق کے ٹکٹ سے بھرپور الیکشن میں حصہ لیں گے۔ چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ حلقہ این اے 62 سے ہمارا پینل مکمل ہو گیا، راجہ محمد اسلم کو مسلم لیگ ق میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ چوہدری وجاہت حسین نے پی پی 27 سے راجہ اسلم پی پی 28 نعیم رضا کوٹلہ کو ٹکٹ جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ این اے 62 سے چوہدری موسیٰ الہیٰ، پی پی 27 سے راجہ اسلم، پی پی 28 سے چوہدری نعیم رضا ، مسلم لیگ ق کے امیدوار نامزد ہوئے ہیں۔ 

مزیدخبریں