ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

2024 میں ملکی برآمدات میں 20 ارب ڈالرز اضافے کی توقع ہے، گوہر اعجاز

 2024 میں ملکی برآمدات میں 20 ارب ڈالرز اضافے کی توقع ہے، گوہر اعجاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم: وزیر تجارت گوہر اعجاز کا کا کہنا ہے کہ 2024 میں ملکی برآمدات میں 20 ارب ڈالرز اضافے کی توقع ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق گوہر اعجاز نے کہا کہ نگراں حکومت کے اقدامات سے ملکی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، نگراں حکومت برآمدی شعبے کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جولائی 2023 میں برآمدات کو دھچکا لگا جو کم ہوکر دو ارب 6 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئی تھیں، نگراں حکومت آنے کے بعد برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اگست سے دسمبر 2023 تک برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ دسمبر 2023 میں برآمدات دو ارب 81 کروڑ ڈالرز ہوگئی ہیں، دسمبر میں برآمدات میں 51 کروڑ ڈالرز سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، صنعتوں کو توانائی کی مسلسل فراہمی کے اقدامات کیے جا رہے ہیں، برآمدات بڑھانے کے لیے امریکہ اور یورپ کی منڈیوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، برآمدی شعبے کی بحالی سے ملکی برآمدات 20 ارب ڈالرز تک پہنچنے کی توقع ہے۔