(ویب ڈیسک) یونان میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 16 لاپتہ ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق کشتی یونان کے جزیرے لیسبوس کے قریب جا رہی تھی جس میں 36 تارکین وطن سوار تھے، جونہی لیسبوس کے مشرقی جانب پتھریلی چٹانوں کے قریب پہنچی تو تیز ہواؤں کے سبب بے قابو ہو کر چٹانوں سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی، کوسٹ گارڈ حکام کا کہنا ہے کہ 18 تارکین کو بچا لیا گیا جبکہ 2 لاشیں ساحل کے قریب ملیں، دیگر 16 کا تاحال پتہ نہ چل سکا،کوسٹ گارڈ حکام کا کہنا ہے کہ خراب موسم کے سبب سمندر میں مزید تلاش نہیں کر سکے۔