وزیر اعلیٰ محسن نقوی لاہور کی فضاء کو سموگ فری بنانے کے لئے پرعزم، چینی ایکسپرٹس کو مدعو کر لیا

11 Jan, 2024 | 12:24 PM

Imran Fayyaz

(کومل اسلم)ماحول دوست فضا بنانے کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات جاری،وزیر اعلی ٰ پنجاب نے چینی ایکسپرٹ کو مدعو کر لیا۔
چائنیز ایکسپرٹ محکمہ ماحولیات کیساتھ ملکر فضا کو سموگ فری بنانے کیلئے تجاویز پیش کرینگے،ذرائع کے مطابق چینی ایکسپرٹ اتوار کے روز لاہور آئیں گے ،ماہرین ایک ہفتہ لاہور میں قیام کریں اور فضا کا معائنہ کریں گے اورماحول جن اجزا ءکے باعث آلودہ ہو رہا اس پر غور وفکر کریں گے۔
لاہور کی فضا نے  آلودگی کے لحاظ سے پچھلے تمام ریکارڈ توڑے جس پر وزیر اعلی ٰ نے ایکشن لیا۔

 واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہی لاہور میں پہلی مرتبہ مصنوعی بارش برسا  ئی گئی تھی،مصنوعی بارش کا اعلان پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کیا تھا،ان تمام تجربوں کا مقصد لاہور کے ماحول کو دوستانہ بنانا ہے۔

 مصنوعی بارش کے لئے مجموعی طور پر یواے ای کے 2 جہاز آئے تھے، طیارے نے لاہور، مریدکے، کالا شاہ کاکو، شرقپور اور شیخوپورہ کی فضاء میں کلاؤڈ سیڈنگ کیلئے اڑان بھری تھی، طیارہ گوجرانوالہ، موڑ ایمن آباد اور کامونکی کی حدود میں بھی کلاؤڈسیڈنگ کرتا رہا۔

نگراں وزیراعلیٰ نے کہا تھا کہ کہ اب دیکھیں گے مصنوعی بارش کا کتنا اثر پڑتا ہے،مصنوعی بارش کے مثبت اثرات کے پیش نظر پنجاب حکومت سموگ کم کرنے کے لئے مزید اقدامات پر غور کر رہی ہے۔


 
 
 

مزیدخبریں