مریم نواز سرگودھا سے الیکشن نہیں لڑیں گی، مسلم لیگ نون نے مزید کئی ٹکٹوں کا اعلان کر دیا

11 Jan, 2024 | 12:15 PM

Ansa Awais

اویس کیانی،عامر سہیل،یاسر عرفات:  پاکستان مسلم لیگ ن نے قومی اورصوبائی اسمبلی کے مزید کئی امیدواروں کا اعلان کردیا۔

 خان پور سے شیخ فیاض الدین این اے 170 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ہونگے،  پی پی 258 سےمحمد ارشد جاوید ، پی پی 259 سےسید گل حسن شاہ بخاری اور  پی پی 260 سےسردار محمد نواز خان مسلم لیگ ن کے امیدوار ہونگے ۔

 اسلام آباد کےدو قومی اسمبلی کی سیٹوں کیلئے بھی ن لیگ نے ٹکٹوں کا اعلان کر دیا،این اے 46 سے انجم عقیل اور این اے 48 کیلئے طارق فضل چوہدری  کو ٹکٹ دے دی گئی  جبکہ این اے 47 پر آئی پی پی کے عامر کیانی کے مقابلے میں ن لیگ کوئی امیدوار نہ لا سکی اور این اے 47 میں عامر کیانی کی حمایت کا عندیہ دے دیا گیا۔

 ن لیگ  نے  آئی پی پی اور ق لیگ کے ساتھ متعدد سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ کرتے ہوئے این اے 54 سےاپنے کسی  امیدوار کا اعلان نہیں کیا،این اے 54 میں آئی پی پی کے غلام سرور خان اور آزاد امیدوار چوہدری نثار علی خان کے مابین سخت مقابلہ ہے جبکہ این اے 57 راولپنڈی سے دانیال چوہدری ٹکٹ لینے میں کامیاب ناصر بٹ آوٹ ہو گئے۔

 اس کے علاوہ  این اے 46 سے سید ذیشان نقوی کو بھی ٹکٹ نہ مل سکا،انجم عقیل ٹکٹ لے اڑے،این اے 54 ٹیکسلا سے لیگی رہنما بیرسٹر عقیل ملک پارٹی ٹکٹ نہ لے سکے،غلام سرور خان کی حمایت میں پیچھے رہ گئے،آئی پی پی کے رہنما فیاض الحسن چوہان بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرانے میں ناکام رہے ، ن لیگ نے پی پی 17 میں فیاض الحسن چوہان کے مقابلے میں راجا حنیف کو میدان میں اتار دیا۔
فیصل آباد سے رانا احسان افضل بھی ٹکٹ کی دوڑ میں پیچھے رہ گئے اور راجا ریاض بازی لے گئے،این اے 65 سے سابقہ وزیر مملکت چوہدری جعفر اقبال کی جگہ ائیر چیف کے چھوٹے بھائی نصیر سدھو کو ٹکٹ مل گیا۔

  مریم نواز اب پی پی 80 شاہ پور سرگودھا سے الیکشن نہیں لڑیں گی،پی پی 80 سے عاصم شیر میکن کو پارٹی ٹکٹ دے دیا گیا،لودھراں آئی پی پی کے سربراہ جہانگیر ترین کے مقابلے میں لیگی امیدوار صدیق بلوچ میدان میں اتریں گے،سیالکوٹ سے فردوس عاشق اعوان کے مقابلے میں ن لیگ نے ارمغان سبحانی کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا، گوجرانوالہ سے فرح خان کے سسر چودھری محمد اقبال گجر ٹکٹ لینے میں کامیاب ہوئے جبکہ بہاولپور میں طارق چیمہ کے مقابلے میں لیگی امیدوار نہ آ سکا۔

 اس کے علاوہ نارووال سے دانیال عزیز اور گجرات سے چوہدری جعفراقبال کو ٹکٹ نہیں دیاگیا۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے نارووال ضلع میں ٹکٹیں فائنل کردی گئی پرانے ورکر کو چھوڑ کر کچھ نئے لوگوں کی ٹکٹ دیئے گئے ،حلقہ این اے 75 سے دانیال عزیز کو چھوڑ کر ان کی جگہ انوار الحق  کو دیدی گئی ،جو پہلے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر اور پرانے ورکر رہ چکے ہیں اور اب مسلم لیگ ن میں شامل ہوچکے ہیں ان کے ٹکٹ دے دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نارووال  میں این اے  75  سے انوارالحق،این اے 76 سے  احسن اقبال،پی پی 54  سے احسن اقبال،55 ابھی فائنل نہیں ہوا ، جبکہ پی پی 56 سے  رانا منان خان،پی پی 57 سے  خواجہ وسیم بٹ اور  پی پی 58  سے بلال اکبر خان  کو ٹکٹیں دے دی۔

  اس کے علاوہ پی پی 173 سے حافظ محمد راشد ،پی پی 174سے ناصر محمود گھمن اور پی پی 168سے چوہدری عبد الرزاق کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیئے گئے،این اے 117 سے پارٹی امیدوار رانا محمد حسین عامر ،این اے 118 سے پارٹی امیدوار ملک اعجاز احمد ،این اے 119 سے پارٹی امیدوار حافظ عبدالرؤف ،این اے 120 سے پارٹی امیدوار عمر فاروق گجر ،این اے 121 سے پارٹی امیدوار رانا شعبان ،این اے 122 سے مرکزی مسلم لیگ کے امیدوار حافظ طلحہ سعید ہوں گے ۔
پی پی 169 سے ارسلان حنیف چودھری،پی پی 170سے رانا عابد الرحمٰن ،پی پی 171سے ارسلان نوید  اور پی پی 172سے عباس اکبر بھٹی کو پارٹی ٹکٹ جاری کئے گئے۔

 پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور نے بھی  امیدواران کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیئے،پی پی 145 سے انجینئر عادل خلیق،پی پی 148 لاہور سے ڈاکٹر مقبول احمد،پی پی 153 سے عمر عبداللہ،پی پی 160 سے سردار عبدالغفور ڈوگر اورپی پی 163 سے ڈاکٹر محمد عمران پارٹی امیدوار ہوں گے۔

 واضح رہے کہ ن لیگ آج بھی پنجاب کے باقی رہ جانے والی صوبائی اور قومی اسمبلی کی ٹکٹوں کا اعلان کرے گی۔

مزیدخبریں