قیصر کھوکر: محکمہ خزانہ کی جانب سے پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے اساتذہ اور دیگر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کا بجٹ جاری کر دیا گیا۔
پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے اساتذہ کی سنی گئی،محکمہ خزانہ کی جانب سے پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کو 2 ارب روپے جاری کر دئیے گئے ،جو اساتذہ کی تنخواہوں کی مد میں جاری کئے گئے ہیں۔
اسی طرح دوسری جانب محکمہ خزانہ نےدیگر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 63 ارب روپے کے فنڈز بھی جاری کردیئے ہیں،محکمہ خزانہ کی جانب سے یہ بجٹ آن لائن کر دیا گیا ہے۔