(عمران یونس)پنجاب یونیورسٹی میں ٹیچر پر پشتون طلبہ کے تشدد کا معاملہ، ڈیپارٹمنٹ کے طلبہ و طالبات نے واقعہ کے خلاف احتجاج کیا۔
پنجاب یونیورسٹی میں شعبہ ہسٹری کے ٹیچر پر پشتون طلبہ کیجانب سے تشدد کئے جانے کیخلاف ہسٹری ڈیپارٹمنٹ کے طلبہ و طالبات نے بینرز اٹھا کر واقعہ کے خلاف احتجاج کیا،طلباء کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی عزت و عظمت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔پروفیسر پر تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیں، طلباء نے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی انتظامیہ تشدد میں ملوث قوم پرست کونسل کے خلاف فی الفور کارروائی کرے۔
پنجاب یونیورسٹی، ٹیچر پر پشتون طلبہ کے تشدد کے خلاف طلباء و طالبات کا احتجاج
11 Jan, 2023 | 08:56 PM