کامران کورائی: سوشل میڈیا نے نوجوان کی زندگی بدل دی.
دادو کے ایک شہری سجاد علی سولنگی نے اپنی آواز کے جادو سے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ۔ سجاد علی کی ویڈیو پر ٹک ٹاک سمیت یوٹیوب پر ملینز میں ویوورز آگئے ہیں ۔
سجاد علی سولنگی کے گانوں پر متعدد مشہور شخصیات نے ٹک ٹاک بھی بنائے۔
آواز کے جادو سے دھوم مچانے والے مشہور گلوکار نے نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ معلوم نہ تھا کہ یہ گانا اتنا مشہور ہو جائے گا .بھائی وفا نے میرا گایا گانا ٹک ٹک پر رکھا اور میں مشہور ہوگیا.