ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ سعدیہ خان نے بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے ساتھ اپنے تعلقات کے حوالے سے وضاحت دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ سعدیہ خان کا کہنا تھا کہ یہ بہت ہی عجیب ہے کہ پوری کہانی معلوم ہونے کے باوجود لوگوں نے میرے اور آریان خان کے حوالے سے کہانیاں گھڑنا شروع کردیا۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ ہاں میں نیو ایئر نائٹ پر آریان سے ملی تھی، ہم نے باتیں کیں اور تصاویر بھی بنائیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم ڈیٹ کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں وہاں اکیلی نہیں تھی جس نے آریان خان کے ساتھ تصویر بنائی، کچھ اور بھی لوگ تھے جنہوں نے تصویریں لیں اور شیئر بھی کیں لیکن میری تصویر وائرل ہوگئی۔
View this post on Instagram
اداکارہ سعدیہ خان نے کہا کہ دونوں کے درمیان رومانوی تعلقات کے حوالے سے میں ان تمام افواہوں کی تردید کرتی ہوں، یہ بے بنیاد ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں یہ کہوں گی کہ آریان خان بہت ہی شیریں اور مہذب لڑکا ہے لہٰذا ہمارے بارے میں ایسی بے بنیاد افواہیں پھیلانے سے گریز کریں، محبت دیں اور احترام کریں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ پاکستان کی معروف اداکارہ سعدیہ خان کی شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے ہمراہ تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا تھا۔