ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنشن کے منتظر اساتذہ کے لئے بری خبر

Teachers,pension,isssue,City42
کیپشن: Pakistani currency,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)اساتذہ ریٹائرمنٹ کے بعد مشکل میں، ہزاروں اساتذہ پنشن کیلئے خوار ہونے پر مجبور ہوگئے۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی نااہلی کے باعث اساتذہ ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن نہ ملنےکےباعث پریشان ہیں۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو سکول انفارمیشن سسٹم کا اختیار ہی نہ دیا گیا۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی عدم دلچسپی کے باعث اساتذہ کے ریٹائرمنٹ نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکے۔ نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے سے پینشن بھی جاری نہ ہوسکی۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ پینشن کافی عرصہ سے نہیں مل رہی ہے۔