حد نگاہ میں بہتری آنے کے بعد موٹرویز کو  کھول دیا گیا

11 Jan, 2023 | 04:50 PM

Imran Fayyaz

(حسن خالد)حد نگاہ میں بہتری آنے کے بعد موٹرویز کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ دھند کے باعث لاہور اسلام آباد موٹر وے 14 گھنٹے بند رہی۔ لاہور کوٹ مومن، لاہور سیالکوٹ موٹروے کو ٹریفک کیلئے بند کیا گیا تھا۔

شدید دھند کے باعث موٹر ویز کے کچھ سیکشنز حدنگاہ متاثر ہونے کے سبب بند کیے گئے تھے۔موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 کو لاہور سے کوٹ مومن تک اور ایم 3 کو فیض پور سے درخانہ تک شدید دھند کے باعث بند کیا گیا تھا۔ اسی طرح ایم الیون موٹروے بھی بند تھی۔ دھند کم ہونے کی وجہ سے موٹروے ٹریفک کیلئے بحال کر دی گئی ہے۔ مسافروں کو دوران سفر احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں