سٹی 42 : لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق ایل ڈی اے نے شہرکی 9 اہم شاہراہوں کو ماڈل بنانے کے لیے ورکنگ شروع کردی.
تفصیلات کے مطابق شاہروں پر قائم سکولوں ، اداروں، ہسپتالوں ریستوراونوں اور کمرشل عمارتوں کو پارکنگ اریریا سے تجاوزات کے خاتمے اور بلڈنگ ریگولیشز کی فراہمی کے لیے نوٹس جاری کر دیا ۔ شاہروں میں جوہر ٹاؤن مین روڈ ڈاکٹر ہسپتال سے ایکسپو سنٹر‘ میں بلیوارڈ علامہ اقبال ٹاؤن‘ وحدات روڈ اور ملتان روڈ‘ شامل ہیں۔
گلبرگ سکیم ظہور الہی روڈ، حالی روڈ سے متصل علاقہ، ایم ایم عالم روڈ منی مارکیٹ سے مین مارکیٹ تک شامل ہیں۔اہم شاہروں میں مصطفی ٹاؤن مین روڈ، جوبلی ٹاؤن مین روڈ ایل ڈی اے ایونیو ون مین روڈ بھی شامل ہے۔شادمان مین روڈ، گارڈن ٹاؤن مین روڈ ، کلمہ چوک سے فیصل ٹاؤن تک‘مین روڈ ٹاؤن شپ‘ کھوکھر چوک سے ہمدردچوک تک شامل ہے۔
ڈی جی ایل ڈی اے کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم کے مطابق ان سڑکوں پر غیر قانونی تجاوزات و کمرشلائزیشن کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جارہا ہے ۔ ماڈل شاہروں کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنا ‘ ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل کو حل کرنا ہے۔
ڈی جی ایل ڈی اے عامر احمد خان کی ہدایات پر ٹاؤن پلاننگ ونگ کی ٹیموں کو آپریشن کی ہدایات جاری کر دی گئی ہے ۔