(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا نے دورہ بھارت کیلئے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، پیٹ کمنز کو کپتان برقرار رکھا گیا۔
آسٹریلیا دورہ بھارت کے دوران 4 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گا تاہم ٹیسٹ کیلئے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا جس میں کپتان پیٹ کمنز کے علاوہ آسٹن ایگر،سکوٹ بولینڈ،ایلکس کیری، کیمرون گرین، پیٹر ہیڈز کومب، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، عمان خواجہ، مارکس لابوشین، ناتھن لیون، لانس مورس، ٹوڈ مرفی، میتھو رنشا، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، مچل سیوپسن اور ڈیوڈ وارنر شامل ہیں۔
An 18-player Test squad has been assembled for the Qantas Tour of India in February and March.
— Cricket Australia (@CricketAus) January 11, 2023
Congratulations to everyone selected! pic.twitter.com/3fmCci4d9b
واضح رہےکہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 9 فروری، دوسرا 17، تیسرا یکم مارچ جبکہ چوتھا 9 مارچ سے شیڈول ہے، اسی طرح ون ڈے میچز 17، 19 اور 22 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔