ویب ڈیسک:بھارتی فلم ’ آرآرآر‘ کے گانے ’ ناٹو ناٹو‘ کو گولڈن گلوب ایوارڈز میں بیسٹ آریجنل سانگ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی ہند سنیما کی فلم ’ آرآرآر‘ لاس اینجلس میں منعقدہ 80 ویں گولڈن گلوب ایوارڈ کی دو مختلف کیٹیگریز میں نامزد تھی۔ جن میں بہترین نان انگلش لینگویج فلم اور بہترین آ ریجنل سانگ شامل ہیں۔
گزشتہ روز ہونے والے گولڈن گلوب ایوارڈ ز کی تقریب میں ایس ایس راجامولی کی فلم ’ آرآرآر‘ کا گانا ’ ناٹو ناٹو‘ بہترین آریجنل سانگ کا اعزازحاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا تاہم بہترین نان انگلش لینگویج فلم کی کیٹیگری میں مذکورہ فلم کچھ خاص کمال نہ دکھا سکی۔
واضح رہے کہ یہ فلم نے گزشتہ سال مارچ میں سینما گھروں کی زینت بنی تھی اور اس نے عالمی باکس آفس پر 12 سو کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا تھا۔