معروف اداکار و کامیڈین انتقال کر گئے

11 Jan, 2023 | 08:07 AM

ویب ڈیسک:پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف سینئر اداکار و کامیڈین ماجد جہانگیر لاہور میں انتقال کر گئے۔

اداکار ماجد جہانگیر  کے اہل خانہ نے اُن کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ماجد جہانگیر ایک ماہ قبل گھر پر بیڈ سے گرگئے تھے جس کے باعث ان کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہوگیا تھا.

ماجد جہانگیر کو سانس کا مرض پہلے ہی لاحق تھا جو شدت اختیار کر گیا تھا۔بیٹے فہد جہانگیر کا کہنا ہے کہ والد کی تدفین کراچی میں کی جائے گی۔واضح رہے کہ ماجد جہانگیر نے 80 کی دہائی میں ڈراما سیریز ففٹی ففٹی سے شہرت پائی تھی۔

ماجد نے اپنے اداکاری کیرئیر کا آغاز معین اختر کے شو "سات رنگ" سے کیا جو پی ٹی وی پر نشر ہوتا تھا۔ 1979ء میں، انہوں نے پی ٹی وی کے مزاحیہ شو ففٹی ففٹی میں اسماعیل تارا ، زیبا شہناز ، بشریٰ انصاری ، اور اشرف خان کے ساتھ اداکاری کی۔

یہ شو ملک بھر میں مقبول اور مشہور ہوا اور اسی طرح کاسٹ بھی۔ ماجد اس شو کی مرکزی کاسٹ میں رہے ماجد جہانگیر نے 80 کی دہائی میں ڈراما سیریز ففٹی ففٹی سے شہرت پائی تھی۔جب تک یہ 1985ء میں نشر ہونا بند نہیں ہوا۔ پھر ماجد امریکہ چلے گئے اور اگلے 23 سال تک وہیں رہے۔

پاکستان واپس آنے پر، انہوں نے جیو ٹی وی کے لیے عامر لیاقت حسین کے شوز اور کامیڈی شو خبرناک میں شرکت کرکے اپنے کیرئیر کا دوبارہ آغاز کیا.

خیال رہے کہ محروم ماجد جہانگیرنےمعروف ٹی وی اینکر اقرارالحسن اور وسیم بادامی پر الزام عائد کیا تھا کہ ان دونوں نے ان کے نام پر کی گئی فنڈ ریزنگ ٹیلی تھون میں جمع ہونے والی 10 لاکھ روپے کی رقم ہڑپ کر لی تھی۔

مزیدخبریں