سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا عندیہ؛ بڑی وجہ سامنے آگئی

11 Jan, 2022 | 11:07 PM

M .SAJID .KHAN

(اکمل سومرو)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا سکولوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ،فیز گیارہ کے پارٹنر سکولوں کی رجسٹریشن میں توثیق کلاس رومز،فرنیچر اور اساتذہ کی موجودگی کے ساتھ مشروط کی گئی ہے۔

 پارٹنرسکولوں میں مطلوبہ کلاس رومز، سائنس لیبز اور اساتذہ کی تعداد پوری نہ ہونے پر رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی۔ پیف نے سکولوں کے انفراسٹرکچر کی انسپکشن کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔سکولوں میں مطلوبہ فرنیچر، واش رومز، چار دیواری کا بھی جائزہ لیاجائے گا۔

پیف سکولوں کے انفراسٹرکچر کا معائنہ کرنے کے بعد رجسٹریشن کی توثیق کرے گا۔فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکولز فیز گیارہ کے تحت رجسٹرڈ تمام سکولوں کی از سر نو انسپکشن ہوگی۔

مزیدخبریں