مری جانے والے راستے تاحال سیاحوں  کیلئے بند

11 Jan, 2022 | 10:34 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)مری جانے والے راستے کو سیاحوں کیلئے تاحال بند رکھا گیا ہے۔ 

  وزیر داخلہ کے ترجمان کے مطابق وزارت داخلہ نے اسلام آباد پولیس اور رینجرز کی عارضی چیک پوسٹ کو سترہ میل سے ہٹانے کے احکامات دیئے۔مری کے مقامی لوگوں کو صرف شہر میں داخلہ کی اجازت ہے۔ 

پنجاب پولیس کی چیک پوسٹ سترہ میل پر تاحال قائم ہے،سیاحوں کے داخلہ پر عائد پابندی ہٹانے کا حتمی فیصلہ پنجاب حکومت کرے گی۔

مزیدخبریں