فارن فنڈنگ کیس میں پکڑے جانے والے 8 والیمز کو سامنے لایا جائے،شہباز شریف 

11 Jan, 2022 | 09:52 PM

Imran Fayyaz

 سٹی42:مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں پکڑے جانے والے 8 والیمز کو سامنے لایا جائے،فارن فنڈنگ کی تحقیقات کا مطلب ریکارڈ سامنے لانا تھا، اسے چھپانا نہیں ۔

 تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان 8 والیمز میں پی ٹی آئی کے تمام خفیہ بینک اکاﺅنٹس اور غیرملکی فنڈنگ کی تفصیلات موجود ہیں،8 والیمز خفیہ رکھنا قانوناًجرم ہے ، تمام ریکارڈ، بینک اکاﺅنٹس اور فارن فنڈنگ کی تفصیلات سامنے لائی جائیں،فارن فنڈنگ کی تحقیقات کا مطلب ریکارڈ سامنے لانا تھا، اسے چھپانا نہیں۔
الیکشن کمیشن ریکارڈ چھپانے کے کسی دباﺅ، درخواست یا دھمکی کو خاطر میں نہ لائے، یہ حقائق عوام کی امانت ہیں،فارن فنڈنگ کیس کا چھپانا عمران خان کے جرم کا منہ بولتا اور واضح ثبوت ہے،سٹیٹ بینک نے پی ٹی آئی کے اکاﺅنٹس اور کھاتوں کا جو ریکارڈ ڈھونڈا ہے، وہ بے نقاب ہوچکا ہے۔
پی ٹی آئی کے برطانیہ، امریکہ، آسٹریلیا، فن لینڈ، ناروے سمیت 6 غیرملکی تسلیم شدہ بینک اکائنٹس اور دیگر چھپائی گئی تفصیلات پبلک کی جائیں،8 والیمز، 28 بینک اکاﺅنٹس او رمتعلقہ دستاویزات کو چھپایا نہیں جاسکتا ،چھپانے والا قانون کی نظر میں مجرم ہے،7 سال سے یہ ریکارڈ چھپانے کی کوشش جاری ہے لیکن اب مزیدیہ سچائی چھپ نہیں سکتی۔
 ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سات سال تک الیکشن کمشن اور قوم سے حقائق چھپائے ہیں،فارن فنڈنگ کیس کی تمام تفصیلات عوام کو بتانا الیکشن کمشن کی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے،دوسروں کی تین نسلوں کا حساب کا مطالبہ کرنے والا اپنے ڈاکے کے آٹھ والیمز کی تفصیلات چھپانا چاہتا ہے۔ 
 
 

مزیدخبریں