سبزہ زار؛ گھر میں لگی آگ نے 3 سالہ بچی کی جان لے لی

11 Jan, 2022 | 09:37 PM

Imran Fayyaz

(اسرار خان)سبزہ زار کے علاقہ ڈبن پورہ میں گھر میں آگ لگنے سے 3 سالہ بچی جھلس کر جان سے گئی ، حادثے کے نتیجے میں بچی کی دو بہنیں اور والد بھی جھلس کر متاثر ہوئے ۔
پولیس کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ شہری حسین کے گھر میں پیش آیا، جہاں اچانک بھڑکنے والی آگ نے کمرے کے بیشتر حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی زد میں آکر 32 سالہ حسین، اس کی بیٹی چار سالہ ہادیہ، تین سالہ خدیجہ اور دو سالہ ایمان جھلس گئے ۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جنہوں نے چاروں متاثرین کو طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کردیا جہاں تین سالہ خدیجہ جانبر نہ ہو سکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچی کی لاش ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے جبکہ دیگر متاثرین کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے ۔

مزیدخبریں