(عابدچودھری)موٹروے ایم ٹو پر خانقاہ ڈوگراں کے پاس ایسڈ ٹینکر کو حادثہ۔ ایسڈ ٹینکر کی وجہ سے روڈ سیلپری ہے۔ موٹروے پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں ے لیا ہےاورجائے حادثہ کو محفوظ بنا دیا گیاہے۔ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑ دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق موٹروے ایم ٹو پر خانقاہ ڈوگراں کے پاس ایسڈ ٹینکر کو حادثہ پیش آیا جس کے باعث روڈ سیلپری ہے، موٹروے پولیس نے علاقہ کو گھیرے میںے لیا ہے، جائے حادثہ کو محفوظ بنا دیا گیاہے۔ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑ دیا گیا ہے۔
اطلاع: ٹریفک کا رخ موڑ دیا گیا ہے!
— National Highways & Motorway Police (NHMP) (@NHMPofficial) January 11, 2022
مقام: مقام: ایم-2، شیخوپورہ (کلومیٹر 47)، خانقاہ ڈوگراں(کلومیٹر 82)، کوٹ سرور (کلومیٹر 99) بجانب شمال
وجہ: آئل ٹینکر حادثہ، نزد کوٹ سرور کلومیٹر 105 بجانب شمال
ترجمان موٹروے پولیس کا کہناتھا کہ لاہورسے اسلام آباد جانے والے شیخوپورہ سے باہر نکل کر سکھیکی سے موٹر وے پر داخل ہوسکتے ہیں، سیکٹر کمانڈر احسان دانش اور موٹروے پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے۔
لاہور کے کون کون سے راستےبند ہیں اس حوالے سے نیشنل ہائی وے نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹس کئےہیں۔
انتباہ: HTV کا داخلہ بند ہے!
— National Highways & Motorway Police (NHMP) (@NHMPofficial) January 11, 2022
مقام: ایم-2، ٹھوکر نیاز بیگ (کلومیٹر 00)، راوی ٹول پلازہ (کلومیٹر 12)، فیض پور (کلومیٹر 17)، کوٹ عبدالمالک (کلومیٹر 22) اور کالا شاہ کاکو (کلومیٹر 26)
(کلومیٹر 00) بجانب شمال (اسلام آباد)۔
وجہ: ٹریلر حادثہ نزد کوٹ سرور (کلومیٹر 105)