ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مفت بجلی استعمال کرنیوالے ہو جائیں ہوشیار،لیسکو کا بڑا فیصلہ

Lesco
کیپشن: Electricity tower
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)لیسکو کے افسران و ملازمین کی جانب سے مفت بجلی کی سہولت کی آڑ میں زائد بجلی استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے، کمپنی نے تمام ملازمین کے میٹرز چیک کروانے کے احکامات جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق لیسکو کے افسران و ملازمین کے گھروں پر نصب میٹرز چیک کروانے کا فیصلہ کیا  گیاہے اور تمام افسران و ملازمین کو مفت سپلائی دینے کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔

لیسکو نے تین کیٹیکریز کی صورت میں ریونیو دفاتر سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے جس کے مطابق لیسکو کے علاوہ دیگر کمپنیوں سے ریٹائرڈ افسران و ملازمین کا ریکارڈ مانگا گیا ہے جبکہ ریٹائرڈ اور حاضر سروس افسران و ملازمین کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا۔