ویب ڈیسک: نیٹ فلیکس کی مشہور ترین سیریز سکوئڈ گیمز میں ''پلیئر 1'' کا کردار نبھانے والے اداکار او یونگ سو گولڈن گلوب ایوارڈ جیتنے والےپہلے کورین اداکار بن گئے ہیں۔
گولڈن گلوب نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا کہ ’او یونگ سو نے کسی بھی سیریز میں بہترین سپورٹنگ اداکار کا ایوار ڈ جیتا ہے۔‘
Let’s hear it for O Yeong-su and his #GoldenGlobe for Best Supporting Actor — Television ???? pic.twitter.com/OTNusaTGT0
— Golden Globe Awards (@goldenglobes) January 10, 2022
یونگ سو جنوبی کوریا کہ سٹیج کا ایک بہت بڑا نام ہیں لیکن یہ ان کی گولڈن گلوب کے لیے پہلی نامزدگی تھی اور پہلے ہی موقع پر وہ یہ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
Number 001. ???? #SquidGame's O Yeong-su wins South Korea's first #GoldenGlobe: “I feel like I’m floating on air." https://t.co/fdg6wM2027 pic.twitter.com/kFadMRLY9W
— E! News (@enews) January 10, 2022
نو قسطوں پر مشتمل سکوئڈ گیمز کی کہانی ان کھلاڑیوں کے گرد گھومتی ہے جو 38.31 ملین ڈالر جیتنے کے لیے مختلف روایتی کھیلوں میں حصہ لیتے اور اس دوران جان کی بازی لگا دیتے ہیں۔
نیٹ فلکس کی یہ سیریز ستمبر 17 کو متعارف کرائی گئی تھی اور یہ اب تک ویڈیو سٹریمنگ پورٹل پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز ہے۔