اداکارہ کنزہ ہاشمی کی بالی ووڈ کےمشہور گانے پر ڈانس کی ویڈیو وائرل

12 Jan, 2022 | 09:15 AM

M .SAJID .KHAN

(محمد ساجد) پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے کیرئیر کے آغاز سے کامیابیاں سمیٹتے اپنی صیلاحیت کا لوہا منوایا اور متعدد سپرہٹ ڈرامے کئے۔ حال ہی میں اداکارہ کی ایک نئی ٹیلی فلم' روپوش' ریلیز ہوئی جس نے ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ کیا۔کنزہ ہاشمی کی سوشل میڈیاایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ بالی ووڈ کے مشہور گانوں پر ڈانس کررہی ہے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، 2014 میں اپنے اداکاری کے کیریئر کا آغاز کیا۔ ابتدا میں ، وہ ٹیلی ویژن کے اشتہارات اور سیریل میں نظر آئیں۔ڈرامہ سیریل ’’ سیرت ‘‘ میں اپنے کردار کے لئے انہیں شہرت اور داد ملی۔ بعد میں ، وہ ڈرامہ سیریل ایشا تماشا میں نظر آئیں جس کے لئے انہیں ہم ایوارڈز میں بہترین منفی اداکار کے لئے نامزدگی موصول ہوا۔

متعدد سپر ہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانی والی اداکارہ کی حال ہی میں ٹیلی فلم' روپوش' ریلیز ہوئی جس نے ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ کیا،اداکارہ کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ بالی ووڈ کے گانوں پر  رقص کررہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنزہ کے ساتھ سٹیج پر ایک لڑکا بھی ڈانس کررہا ہے، تقریب میں موجودمہمانوں نے اداکارہ کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر شیئر کیا، وائرل ہونے والی ویڈیو شوبز  کی نئی اداکار جوڑی علی انصاری اور اداکارہ صبور کی جانب دی جانے والی پارٹی کے موقع پر بنائی گئی۔

مزیدخبریں