(ویب ڈیسک)اقوام متحدہ نے افغانستان کے لیے پانچ ارب ڈالر کی امداد کی اپیل کی ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق افغانستان میں لاکھوں بچے سکول جانے سے محروم ہیں اور کسان خشک سالی سے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ یو این ایچ سی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ افغانستان میں 23 ملین افراد کو امداد کی فوری ضرورت ہے۔ امدادی ایجنسیوں کے مطابق اگر افغانستان کو فوری امداد مہیا نہیں کی جاتی تو پانچ سال سے کم عمر دس لاکھ بچے شدید بھوک کا شکار ہو جائیں گے۔ دوسری جانب افغانسستان بھر میں طبی سہولیات پہنچانے کی بھی فوری ضرورت ہے۔