ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اومی کرون ویرینٹ کے خاتمے کیلئے نئی دوا متعارف

Corona virus new medicine
کیپشن: Corona virus
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کورونا کےحملوں میں شدت، دوا ساز کمپنیوں نے لوگوں کی امید بڑھا دی۔دوا ساز کمپنی مرک نے دعویٰ کیا کہ کورونا کی ٹیبلٹ ’مولنوپیراوِر‘‘ اومی کرون ویرینٹ کےخلاف بھی موثر ہے۔

کورونا کی ٹیبلٹ ’مولنوپیراوِر‘‘ اومی کرون ویرینٹ کے خلاف بھی موثر قرار دے دیا گیا، امریکی دوا ساز کمپنی 'مرک'کےسربراہ  کہناتھا کہ ریسرچ لیبز کورونا کی گولی کسی بھی نئے ویرینٹ کے خلاف مؤثر ہوگی، دوا ساز کمپنی اومی کرون کے لئےمخصوص ویکسین  تیار کررہی ہے۔

فائزر ویکسین بنانے والی کمپنی کے سربراہ  کا کہناتھا کہ فائزر رواں ماہ ویکسین کے ٹرائلز شروع ہو جائیں گے۔مارچ تک ویکسین کی جانچ مکمل ہوگی جس کے بعد حتمی فارمولا بنا لیں گے،جون تک مخصوص ویکسین کی فراہمی شروع کرنے کے لئےپُرامید ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا پھر پھیلنے لگا، چوبیس گھنٹے کے دوران لاہور میں کورونا کے تین سو بتیس نئے مریض سامنے آگئے۔ مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ نو فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ بارہ سال سے زائد عمر کے تمام افراد کو ویکسین لگانے کی پوری کوشش کی جارہی ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام ویکسی نیشن مراکز پر ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے، سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں مزید کمی لانے کیلئے مختلف سیکٹرز کے لئے سپیشل ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

 صرف ویکسی نیشن اور احتیاط کے ذریعے ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکتا ہے، 12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کو ویکسین لگانے کی پوری کوشش کی جارہی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer