(فہد علی،)سردی سے بچنے کیلئے لگائی جانیوالی آگ تین مزدوروں کی جان لے گئی،دم گھٹنے سے ستوکتلہ میں3 مزدور جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کےمطابق ستوکتلہ کےعلاقے این ایف سی سوسائٹی میں زیرتعمیرگھرمیں مزدوروں نے سردی کی شدت سے بچنے کیلئے آگ لگائی اور سوگئے، آگ کے باعث کمرے میں دھواں بھر گیا اور دم گھٹنے سے تینوں مزدور کمرے میں ہی دم توڑ گئے، ریسکیو نے تینوں مزدوروں کی لاشیں کمرے سے نکال کر پولیس کے حوالے کر دیں۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں 65 سالہ زمان، 20 سالہ علی حسنین اور محمد نعیم شامل ہیں ، لاشیں قانونی کارروائی کے بعد مردہ خانے منتقل کردی گئی ہیں۔
ایک اور واقعے میں شمالی چھاؤنی کے علاقے میں کمرے میں لگے ہیٹر سے دم گھٹنے کے باعث شہری جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے کاروائی شروع کردی۔پولیس کے مطابق انہیں اطلاع موصول ہوئی کہ شمالی چھاؤنی کے علاقے میں شہری کی دم گھٹنے سے موت ہو گئی ہے ۔
پولیس کا کہنا تھا کہ متوفی 52 سالہ محمد نعیم اپنے کمرے میں ہیٹر چلا کر سویا ہوا تھا ،ہیٹر کے باعث کمرے میں گیس بھر گئی اور شہری دم توڑ گیا ۔پولیس نے موقع سےشواہد اکھٹے کر کے لاش مردہ خانے منتقل کر کے کارروائی شروع کردی .