ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ، پہلی باربیرون ملک سےعطیہ کیا گیا جگر اور گردہ ٹرانسپلانٹ

Pakistan Kidney And Liver Institute And Research Centre
کیپشن: PKLI
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (پی کے ایل آئی) لاہور کے سربراہ ڈاکٹر فیصل سعود ڈار کے مطابق ابوظہبی میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی کا جگر اور گردے خصوصی طیارے سے پاکستان لائے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ ابوظہبی میں انتقال کرنے والے پاکستانی شخص کے اعضاء پی کے ایل آئی لاہور میں ٹرانسپلانٹ کیے گئے، ابو ظہبی سے کلیو لینڈ کلینک کی 4 رکنی ٹیم بھی پاکستان آئی۔سربراہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ نے بتایا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) بعد از مرگ اعضاء کے عطیات کا رجحان بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بعد از مرگ اعضاء کے عطیے کے ذریعے 2 پاکستانی مریضوں کی جان بچائی گئی۔پی کے ایل آئی لاہور کے سربراہ ڈاکٹر فیصل سعود ڈار نے یہ بھی بتایا کہ گردے اور جگر کی پیوندکاری کے دونوں مریض صحت یاب ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer