ویب ڈیسک : بھارتی ریاست کرناٹک میں قرضے کی درخواست مسترد ہونے پرمشتعل شہری نے مبینہ طورپر بینک کو آگ لگا دی۔
بھارت کی ریاست کرناٹک میں ایک شہری نے بنک میںقرضے کیلئے درخواست جمع کرائی تھی ۔ بنک نے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد قرضے کی درخواست مسترد کردی تھی ۔ملزم نے رات کے وقت بنک میں پٹرول چھڑک آگ لگادی ۔ملزم نے کھڑکی توڑ پر بنک میں پٹرول چھڑکا اور پھر آگ لگائی ۔بنک میں آگ لگتے ہی راہگیروں نے راہگیروں نے دھواں دیکھا اور پولیس اور فائر سروس کے اہلکاروں کو آگاہ کیا۔پولیس کے مطابق بنک میں آگ لگنے سے تقریبا 12 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ۔پانچ کمپیوٹر، پنکھے، لائٹس، پرنٹرز، کیش گننے والی مشین، دستاویزات، سی سی ٹی وی اور کیش کاونٹربھی آتشزدگی سے مکمل طور پرجل کر خاکستر ہوگئے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم کی شناخت وسیم کے نام سے ہوئی اور وہ رتی ہلی قصبہ کا رہنے والا ہے ۔
A 33-year-old man allegedly set on fire a bank in Karnataka’s Haveri district on Saturday, reportedly after his application for a loan was rejected.https://t.co/HEf6fKomaj
— Mirror Now (@MirrorNow) January 11, 2022
#Karnataka: Upset over rejection of his loan application, a man allegedly set a bank on fire in Haveri district #news #India https://t.co/otlgI3LCf3
— IndiaToday (@IndiaToday) January 10, 2022