یو اے ای میں رہنے والے پاکستانیوں کیلئے اہم خبر

11 Jan, 2022 | 03:17 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات کی دارالحکومت ابوظہبی کے تمام سرکاری محکموں میں ویکسین نہ لینے والوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

حکومت نے کہا ہے کہ تمام سرکاری محکموں میں داخلے کی شرط ویکسین کی تمام خوراکوں کی تکمیل ہے۔ ’صحت کے اداروں کے طے شدہ ضوابط پر عمل کرتے ہوئے اس فیصلے سے ان لوگوں کو استثنی ہے جن کے پاس متعلقہ ادارے سے اجازت ہو‘۔ حکومت نے کہا ہے کہ نئے فیصلے کے بعد سابقہ فیصلے پر بھی عمل جاری رہے گا کہ ہر ادارے میں کام  کرنے و الے افراد ہر سات دن میں پی سی آر ٹیسٹ کرائیں گے۔

پی سی آر ٹیسٹ اداروں میں کام کرنے والے مستقل ملازموں کے علاوہ عارضی ملازموں کے لیے بھی ہے جبکہ اداروں میں آنے والے افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ 48 گھنٹے پہلے کرائے گئے پی سی آر ٹیسٹ دکھائیں۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق ابوظہبی حکومت نے فیصلے کا نفاذ کل بروز پیر  10جنوری سے کر دیا ہے۔

مزیدخبریں