صدر یورپی پارلیمنٹ ڈیوڈ ساسولی اٹلی میں انتقال کر گئے

11 Jan, 2022 | 02:14 PM

ویب ڈیسک : یورپی پارلیمنٹ کے صدر ڈیوڈ ساسولی اٹلی کے اسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔صدرڈیوڈ ساسولی کو گزشتہ ماہ ان کے مدافعتی نظام سے متعلق “سنگین پیچیدگی” کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ساسولی کو اس سے قبل پچھلے سال ستمبر میں کئی ہفتوں تک نمونیا کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

خبر ایجنسی کی مطابق یورپین پارلیمنٹ کے صدر ڈیوڈ ساسولی کو گزشتہ ماہ ان کے مدافعتی نظام سے متعلق “سنگین پیچیدگی” کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ساسولی کو اس سے قبل پچھلے سال ستمبر میں کئی ہفتوں تک نمونیا کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

 بیماری کی وجہ سے ساسولی اسٹراسبرگ میں قائم پارلیمنٹ کی صدارت کرنے سے قاصر رہے تھے اور ستمبر میں یورپی کمیشن کے سالانہ اسٹیٹ آف دی یونین ایونٹ میں بھی  شرکت نہیں کر سکے تھے ۔ ڈیوڈ ساسولی 2019 سے یورپی پارلیمنٹ کے صدر تھے،اگلے ہفتے سے ان کے جانشین کے لیے ووٹنگ کا پہلا مرحلہ متوقع ہے۔ ڈیویڈ سالوی فلورنس میں پیدار ہوئے وہ ایک اطالوی صحافی کے طور پر اپنا کیرئیراخبارات سے شروع کیا پھر ٹیلی ویژن کی طرف گئے اور قومی سطح پر معروف اینکر بننے کے بعد 2009 میں یورپی پارلیمنٹ کے رکن اور 2019 میں اسپیکر بن گئے۔ ڈیویڈ ساسولی سینٹر لیفٹ پروگریسو الائنس آف سوشلسٹ اینڈ ڈیموکریٹس کے رکن تھے، جو سینٹرل یورپی پیپلز پارٹی کے بعد پارلیمنٹ میں دوسری سب سے بڑی جماعت ہے۔

اگرچہ ان کا کردار اسپیکر کا تھا، لیکن انہیں یورپی مقننہ کے صدر کا خطاب حاصل تھا، چیمبر میں ان کی آمد کا اعلان روایتی طور پر اطالوی زبان میں صدر دوم کے طور پر کیا جاتا تھا۔

خیال رہے کہ ڈیوڈ ساسولی  30 مئی 1956 کو اٹلی کے شہر فلورنس میں پیدا ہوئے۔انہوں نے بطور صحافی اور ٹی وی  اینکر  کی حیثیت سے بھی کام کیا۔ ڈیوڈ ساسولی 2009 میں یورپی پارلیمنٹ کے رکن اور 2019 میں اسپیکر بن گئے، یورپی پارلیمنٹ میں اگرچہ ان کا کردار اسپیکر کا تھا لیکن انہیں صدر کا خطاب حاصل تھا۔

مزیدخبریں