سوشل میڈیا پر بچوں کا استعمال کرنیوالے والدین کو ہوگا بھاری جرمانہ، سزائیں

11 Jan, 2022 | 01:40 PM

ویب ڈیسک : بچوں کو سوشل میڈیا میں کاروباری اغراض سے استعمال کرنا جرم۔۔۔ خلاف ورزی پر والدین سمیت کسی بھی فرد کے خلاف فوجداری کا مقدمہ درج ہوگا۔ 

ایسے والدین جو بچوں کی کاروباری ویڈیو بناتے ہیں ان کو پانچ برس تک قید یا تیس لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہوگی، دونوں سزائیں بیک وقت دی جاسکتی ہیں۔
قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے اشتہارات میں بچوں سے کام لینا قابل سزا جرم ہے، ایسا کرنے  سے بچوں کو اذیت ہوتی ہے اور یہ ایک طرح سے ان کے مالی استحصال کے دائرے میں آتا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں قانون نافذ کردیا گیا۔

متحدہ عرب امارات کے قانون تحفظ اطفال کی دفعہ 3 کی آٹھویں شق میں بتایا گیا ہے کہ گداگری یا مجرمانہ عمل یا مالی اعتبار سے بچے سے ناجائز فائدہ اٹھانا، انہیں اذیت دینے یا ان کی ذمہ داری پوری نہ کرنے کے ضمن میں تصور کیا جائے گا۔

قانون مذکور کی دفعہ 22  کی پہلی شق میں ہے کہ جو شخص بھی کسی بچے کے ساتھ تشدد یا لاپروائی کا مشاہدہ کرے فورا متعلقہ حکام کو مطلع کرے حکام کے علم میں نہ لانا بھی جرم ہے۔

مزیدخبریں