پی ایس ایل7، شائقین کو ٹکٹ کتنے روپے میں ملے گی؟

11 Jan, 2022 | 01:12 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے کم از کم ٹکٹوں کی قیمت سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے دوران کم از کم ٹکٹ کی مالیت 250 روپے سے شروع ہوگی جبکہ لیگ میچز کے دوران سب سے مہنگا ٹکٹ 3ہزار روپے کا ہوگا۔ پی ایس ایل 7 کے دوران 250 روپے کے علاوہ، 500، ایک ہزار اور 2ہزار کے ٹکٹس بھی شائقین کرکٹ کو ملیں گے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے میں بھی ٹکٹوں کی قیمت یہی رہے گی جبکہ فائنل میں ٹکٹ کی مالیت 15 سو روپے سے 4 ہزار روپے ہوگی۔
یاد رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پی ایس ایل کے دوران شائقین کرکٹ کوسٹیڈیم میں 100فیصد داخلہ کی اجازت دی ہے، صرف ویکسی نیٹڈ افراد ہی اسٹیڈیم آسکیں گے جبکہ این سی اوسی نے وفاق، صوبوں اور پی سی بی کو  مراسلہ جاری کردیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کے سیزن سیون کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں جبکہ چیئرمین پی سی بی نے سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی ہے۔
پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کا میلہ 27 جنوری سے کراچی میں سجے گا، کراچی کنگز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کی ٹیمیں افتتاحی میچ میں ایک دوسرے کی مدمقابل ہونگی، ٹورنامنٹ کے 15 میچ کراچی اور 19 میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
ایونٹ کا فائنل 27 فروری کو کھیلا جائے گا، کوالیفائر 23 فروری پہلا اور دوسرا ایلیمنیٹر بالترتیب 24 اور 25 فروری کو کھیلا جائے گا۔ 

مزیدخبریں