لیجنڈری گلوکار لتا منگیشکر کو کورونا، آئی سی یو منتقل کردیا گیا

11 Jan, 2022 | 01:05 PM

 ویب ڈیسک: برصغیر کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں آئی سی یو منتقل کردیا گیا ۔

رپورٹ کے مطابق گلوکارہ لتا منگیشکر میں کووڈ 19 کی معمولی علامات پائی گئی ہیں۔ اے این آئی کے مطابق ان کی بھانجی رچنا نے ان کے کووڈ میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ لتا منگیشکر کو ممبئی کے معروف اسپتال بریچ کینڈی میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے  جہاں ڈاکٹرز نے ان کی حالت کو مستحکم اور تسلی بخش قراردیا ہے ۔ انکی بھانجی رچنا نے عوام سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ انہیں معمر ہونے کے باعث حفاظتی نکتہ نظر سے آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے عوام سے پرائیویسی کا احترام کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

لتا منگیشرکو اس سے قبل ستمبر 2019 میں سانس کی تکلیف کے باعث اسپتال داخل کرایا گیا تھاانہیں چسیٹ انفیکشن ہوگئی تھی ۔

92سالہ لتا منگیشکر 1000 سے زائد فلموں میں اردو سمیت مختلف زبانوں میں اپنی آواز کا جادو جگا چکی ہیں ۔ انہیں بھارت کے سب سے معتبر قومی ایوارڈ دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سمیت بھارت رتنا اور دیگر قومی ایوارڈز سے نوازا جاچکا ہے ۔

مزیدخبریں