دو ٹرینوں کے بیچ گھوڑا معجزانہ طور پر بچ گیا، حیران کن ویڈیو

11 Jan, 2022 | 12:57 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: ایک دل دہلا دینے والے منظر میں مصر میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک گھوڑا ریلوے کی پٹریوں پر دو ایکسپریس ٹرینوں کے درمیان پھنس جانے کے بعد معجزانہ طور پر موت سے بچ گیا۔
ویڈیو میں ایک ٹرین کے خوف سے ریل کی پٹریوں پر تیز رفتاری سے گھوڑے کو دوڑتے ہوئے دکھایا گیا۔ مسافر اے دیکھ کر چیخ پکار کررہے ہیں۔ مخالف سمت سے آنے والی دوسری ٹرین دیکھ کر وہ اور پریشان ہوگئے۔
اسیوط گورنری سے سوہاج گورنری کی سمت آنے والی ٹرین نمبر 974 ٹرین نمبر 97 اسوان سے قاہرہ جا رہی تھی جس کے ساتھ ایک گھوڑا پٹریوں پر دوڑ رہا تھا۔

بھاگتے ہوئے وہ ایک ایسے مقام پر آیا جب دوسری سمت سے بھی ایک ٹرین آ رہی تھی تاہم وہ دوڑتا رہا اور دونوں ٹرینوں کی ٹکر سے معجزاتی طورپر محفوظ رہا۔ 

مزیدخبریں