ویب ڈیسک : بگ بیش لیگ کے میلبورن اسٹارز اور پرتھ سکارچرز میں میچ کے دوران حارث رؤف نےایک بار پھردل جیت لئے۔
آسٹریلیا میں سائمنز اسٹیڈیم جیلانگ میں کراؤڈ کے سامنے حارث رؤف نے ایک شاندار گیند پر وکٹ حاصل کی تو اس موقع پر کسی جوشیلے انداز اور فاتحانہ نشان بنانے کی بجائے انہوں نے انوکھے انداز میں اس کی خوشی منائی ۔ ان کا انوکھا انداز اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں سمیت کھلاڑیوں اور کمینٹیٹرز سب کے دل کو بھا گیا۔
انہوں نے مخالف ٹیم کے بیٹر پیٹرسن کو آؤٹ کرنے کےبعد ورچوئلی اپنے ہاتھ سینی ٹائزر سے صاف کرکے دکھائے اور پھر اپنی جیب سےماسک نکال کر چہرے پر پہن لیا۔ اپنے اس انداز سے دراصل انہوں نے لوگوں کی توجہ اومیکرون ویرئنٹ کے تیزی سے پھیلاؤ کی طرف دلائی ہے۔ حارث رؤف کے اس عمل کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے۔
Amazing scenes ????
— 7Cricket (@7Cricket) January 11, 2022
This 'COVID-safe' wicket celebration from Haris Rauf is 10/10 #BBL11 pic.twitter.com/OKEjLsVBUi
پرتھ سکارچرز کے خلاف میچ میں حارث رؤف نے 2 وکٹیں حاصل کیں تاہم ان کی ٹیم میلبورن اسٹارز کو 47 رنز کی خفت کا سامنا کرنا پڑا۔