ویب ڈیسک : بختاور بھٹوزرداری نے اپنے بیٹے کی تین ماہ کی عمر کو پہنچنے پر میرحاکم علی زرداری کی تصویر انسٹا گرام پر شئیر کی ہے ۔
بختاور بھٹوزرداری اور محمود چودھری کے تین ماہ کے بیٹے میر حاکم علی زرداری کی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر ہوتے ہی وائرل ہوگئی۔ بھٹو خاندان کے پرستاروں نے دعائیہ کلمات کے ساتھ خوش آمدید کہا جبکہ بختاور بھٹو زرداری نے بھی تصویر شئیر کرتے ہوئے دعا پوسٹ کی ہے جس کا ترجمہ کچھ یوں ہے۔'' میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں خدا کے کامل کلمات کے ساتھ، ہر شیطان اور کیڑے سے اور ہر نظر بد سے''۔
View this post on Instagram