پہلی سے آٹھویں جماعت کے بچوں کا نیا امتحان

11 Jan, 2022 | 12:18 PM

Malik Sultan Awan

جنید ریاض:سنگل نیشنل کریکولم کے تحت ، رواں سال 2022 میں پبلک سکولوں میں زیر تعلیم بچوں سے سکول بیسڈ اسیسمنٹ ٹیسٹ لیا جائے گا، امتحانات کا آغاز 5مارچ سے ہوگا، نتائج کا اعلان 31 مارچ اور نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا۔
 سال 2022 میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے بچوں کا سکول بیسڈ اسیسمنٹ ٹیسٹ ہوگا۔ٹیسٹ سنگل نیشنل کریکولم کے تحت لیا جائے گا۔ امتحان کیلئے سوالیہ پیپر پیک حکام فراہم کریں گے۔سکولوں میں امتحانات کا آغاز مارچ سے ہوگا۔مسلم طلباء اسلامیات اور غیر مسلم طلباء سے اخلاقیات کا امتحان لیا جائے گا۔

پہلی سے دوسری جماعت کے بچوں سے زبانی سوالات پوچھے جائیں گے۔جماعت سوئم سے ہشتم تک بچوں سے تحریری اور معروضی پیپر لیا جائے گا۔امتحان اردو،انگریزی،حساب ،سائنس ،معاشرتی علوم کا پیپر لیا جائے گا۔بچوں کے نتائج کا اعلان 31 مارچ کو کیا جائے گا۔

مزیدخبریں