دھند کے سائے گہرے ، موٹر وے بند

11 Jan, 2021 | 11:53 PM

Raja Sheroz Azhar

عابد چوہدری : دھند کے سائے گہرے ہونے پر موٹر وے ایم تھری کو لاہور تا عبدالحکیم اور ایم فور لاہور تا پنڈی بھٹیاں تک بند کر دیا گیا ہے۔
 
تفصیلات کے مطابق موٹروے حکام کے مطابق شدید دھند کے باعث ایم تھری لاہور سے عبد الحکیم تک بند کر دی گئی جبکہ ایم فور کو بھی پنڈی بھٹیاں تک بند کر ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے ۔ قومی شاہراہ پر مانگا منڈی، رائیونڈ سمیت اطراف کے علاقوں میں بھی شدید دھند ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ ناگزیر حالات میں فوگ لائٹس کا استعمال کیا جائے اور گاڑی کی رفتار آہستہ رکھی جائے۔ شہریوں کو موٹروے پر آنے سے پہلے ہیلپ لائن سے رجوع کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔

مزیدخبریں