پنجاب حکومت کو 4سال بعد بڑی کامیابی مل گئی

11 Jan, 2021 | 11:36 PM

Shazia Bashir

لوئر مال (سٹی 42) چار سال بعد پولیو وائرس کے حوالے سےبڑی کامیابی، شہر کے پانچ مقامات میں سے تین مقامات کی ڈرین کے ماحولیاتی سیمپلز کی رپورٹ منفی آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پولیو مہم کے ثمرات سامنے آنے لگے۔ شہر کے تین مقامات کے ماحولیاتی سیمپلز برائے پولیو منفی آ گئے۔ داتا گنج بخش زون کے تین مقامات کی ڈرینز سے نمونے لیے گئے۔ شہر کے تین مقامات کے آؤٹ فال روڈ ڈرین کے تین مقامات سے سیمپلز لیے گئے گلشن راوی کے دو مقامات کے سیمپلز کی رپورٹ آنا باقی ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ منفی آنے کا ڈی سی لاہور نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل پولیو مہم اور پولیو ورکرز کی بہترین کارکردگی کے باعث نتائج بھی اچھے آرہے ہیں۔ بہت جلد دیگر مقامات کے سیمپلز بھی منفی آئیں گے۔

 دوسری جانب انسداد پولیو مہم کا پہلے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس کاٹھیا نے مختلف یوسیز کے دورے کیے، شاہد عباس کاٹھیا پولیو ورکرز کی حاضری اور کارکردگی کو مانیٹر کرنے کے لئے دورہ کیا گیا، انڈس ہسپتال مناواں میں ٹرانزٹ ٹیم کی کارکردگی کو جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد کاٹھیا نے یو سی 51 بسم اللہ ہاؤسنگ سکیم میں ٹیم نمبر 42، یو سی 48 لاریکس کالونی بی تھری میں ٹیم نمبر 04 کی حاضری کو چیک کرنے کے لئے دورہ کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس کاٹھیا نے یو سی 110 کھارک میاں بازار علامہ اقبال میں ٹیم نمبر 21 کو مانیٹر کرنے کے لئے دورہ کیا گیا۔

 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد کاٹھیا نے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے، وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے گئے،فنگر مارکنگ، ڈور مارکنگ اور ٹیلی شیٹ کا بھی جائزہ لیا گیا،اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد نے یونین کونسلز 69، 70، 71 کا دورہ کیا پولیو ورکرز کی حاضری اور کارکردگی کو مانیٹر کیا گیا۔

 

مزیدخبریں