لاہور پارکنگ کمپنی میں کروڑوں کے غبن کا انکشاف

11 Jan, 2021 | 10:40 PM

Shazia Bashir

 عثمان علیم: لاہور پارکنگ کمپنی میں کروڑوں کے غبن کا انکشاف، تھانہ لیاقت اباد میں ایف ائی ار کا اندراج،  پانچ سپروائزرز جعلی بنک رسیدیں جمع کرواتے رہے، سرکاری خزانے کو کروڑوں کا چونا۔

تفصیلات کے مطابق   پارکنگ کمپنی میں ایک کروڑ روپے کی خرد برد اور غبن کا انکشاف ہوا ہے، زون ٹو میں واقع 7 پارکنگ اسٹینڈذ پر ٹوکن وصولی کی مد میں 5 سپروائزرز  نے جعلی بنک رسیدیں جمع کروائیں، ایم ڈی پارکنگ کمپنی نے انکوائری کروا کر سپروائزرز کو برطرف کر کے تھانہ لیاقت اباد میں ایف ائی آر درج کروا دی۔

  پارکنگ کمپنی کی طرف سے انسپکٹر سجاد حسین کی مدعیت میں ایف ائی ار کا اندراج کروا دیا گیا جس میں دفعہ 420 ،408،468،471 و دیگر لگائی گئی ہیں، ایف ائی ار سپر وائزر اظہر اقبال، سرور اقبال،عرفان احمد، فضل دین، سبط حسن کے خلاف کروائی گئی ہے، زون نمبر 2 کے سپروائزرز نے بنک کی جلعی رسیدیں جمع کروائیں۔

 ایف ائی ار متن کے مطابق جعلی رسیدوں پر بنک کی جعلی مہریں بھی لگائی گئیں، علامہ اقبال ٹاؤن کے سپروائزر سبط حسن نے جعلی ریسدیں کمپنی میں جمع کروائیں، ماہ اگست 2020سے 8 جنوری 2021 تک کی جعلی رسیدیں چیکنگ کے دوران پکڑی گئیں، زون ٹو میں واقع 7 پارکنگ اسٹینڈذ میں مال روڈ، ہال روڈ ،پینوراما، اسٹیٹ بنک، نقی مارکیٹ، دھنی رام، نیلا گنبد کے نام شامل ہیں۔

       

مزیدخبریں