ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے صوبائی اداروں میں فنڈ کی قلت پیدا ہوگئی

 پنجاب کے صوبائی اداروں میں فنڈ کی قلت پیدا ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: پنجاب کے صوبائی اداروں میں فنڈ کی قلت پیدا ہوگئی، صوبائی اداروں نے 35 ارب روپے سے زائد کا اضافی بجٹ مانگا تو حکومت نے اضافی بجٹ دینے سے صاف انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ترقیاتی اور غیرترقیاتی اخراجات کے لیے بجٹ کم پڑ چکا ہے، آئے روز صوبائی اداروں کی جانب سے محکمہ خزانہ اور ایوان وزیر اعلی کو اضافی فنڈ کے حصول کے لیے سمریاں ارسال کی جاتی ہیں، صوبائی محمکوں نے ترقیاتی اخراجات کے لیے پی اینڈ ڈی بورڈ کو 90 ارب روپے سے زائد کی ڈیمانڈ کی جبکہ غیر ترقیاتی اخراجات میں بھی اضافی فنڈ کی ڈیمانڈ آئے روز بڑھتی جارہی ہے۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ اب حکومت نے مزید سپلمنٹری گرانٹ دینے سے انکار کردیا ہے، زرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ خزانہ پنجاب نے 35 ارب روپے سے زائد کے سپلمنٹری کیسز مسترد کردئیے ہیں، اس سے قبل پنجاب حکومت پہلے چھ ماہ میں 25 ارب روپے تک کے اضافی فنڈ جاری کرچکی ہے۔

       

Shazia Bashir

Content Writer