سٹی 42: لاہور میں زلزلےکےجھٹکے محسوس کئے گئے۔ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں وعمارتوں سے نکل آئے۔
شہر میں زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے۔شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، شہری اپنے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلے کا مرکز مقبوضہ کشمیرتھا جبکہ اس کی شدت 4.6 اور گہرائی 60 کلومیٹر تھی۔
ماہرین ارضیات کے مطابق زلزلوں کی دو بنیادی وجوہات بیان کی جاتی ہیں۔ایک وجہ زیر زمین پلیٹوں (فالٹس) میں ٹوٹ پھوٹ کا عمل ہوتا ہے جبکہ دوسری وجہ آتش فشاں کا پھٹنا ہے۔