ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ن لیگ نے 'اِن ہاؤس' تبدیلی کی تجویز کو مسترد کر دیا

ن لیگ نے 'اِن ہاؤس' تبدیلی کی تجویز کو مسترد کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 (علی اکبر) مسلم لیگ ن نے پارلیمان میں کسی قسم کی ان ہاؤس تبدیلی کی ممکنہ تجویز کو ہارس ٹریڈنگ کا فروغ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور پی ڈی ایم کی سطح پر اپنے مؤقف کو منوانے کا عزم ظاہر کر دیا۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں  کامیابی کے لئے وزرا نے سرکاری وسائل کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کا مقصد فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنانے کا مطالبہ کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ضمنی انتخابات کی تیاریوں میں تیزی آ گئی، جاتی امرا میں مریم نواز کی زیرصدارت سیالکوٹ اور گوجرانوالہ کے منتخب اراکین پارلیمان، ٹکٹ ہولڈرز، پارٹی عہدیداروں اور ممکنہ امیدواروں کا اجلاس ہوا۔ احسن اقبال، رانا ثناء اللہ سمیت دیگر قیادت نے ضمنی انتخابات کی حکمت عملی کے حوالے سے اپنی اپنی تجاویز دیں۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن احسن اقبال نے پی ڈی ایم میں دراڑ کو حکومتی ناکام خواہش قرار دیتے ہوئے کہا کہ چار سو سے زائد استعفے آئے تو یہ نظام زمین بوس ہو کر ہی رہے گا۔ لیگی رہنما نے حکومت کو کرپشن سکینڈلز اور مافیاز کا سرپرست قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام ان ضمنی انتخابات میں اپنے ووٹ کے ذریعے پی ٹی آئی کو اقتدار سے نکال باہر کریں گے۔ 

احسن اقبال نے کہا کہ سینٹ انتخابات کے طریقہ کار پر سپریم کورٹ کوئی نیا قانون نہیں بنا سکتی بلکہ صرف آئین کی تشریح ہی کر سکتی ہے۔ کورونا کی وجہ سے کچھ شعبوں میں تیزی ضرور آئی ہے لیکن اس کا تعلق حکومتی کارکردگی سے نہیں ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer