ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیا ٹیلنٹ سامنے لانا فرض سمجھتا ہوں، چیف سلیکٹر قومی ہاکی ٹیم

نیا ٹیلنٹ سامنے لانا فرض سمجھتا ہوں، چیف سلیکٹر قومی ہاکی ٹیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رانا اظہر: قومی ہاکی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین منظور جونیئر کا کہنا ہے کہ ایشین ہاکی فیڈریشن کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کہ روشنی میں قومی ہاکی ٹیم کے کیمپ کا اعلان کیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین منظور جونیئر نے رانا ظہیر ہاکی اکیڈمی کے زہر اہتمام کھیلے جانے والے میچز کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پندرہ جنوری کو ایشین ہاکی فیڈریشن کے اجلاس کے بعد فیصلوں کے مدنظر رکھتے ہوئے پی ایچ ایف سینئر ٹیم کے کیمپ کا اعلان کرے گی۔

 انہوں نے کہا کہ کرونا کے باعث پاکستان سمیت دیگر ممالک میں ہاکی کے مقابلے نہ ہونے کےبرابر ہیں، ہاکی نہ ہونے سے کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس پر بہت برا اثر پڑا ہے، مستقبل کے ایونٹس میں قومی ٹیم۔کی کار کردگی بارے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ رانا ظہیر ہاکی اکیڈمی کی جانب سے نوجوان کھلاڑیوں کو تیار کرنے کی اچھی کاوش سامنے آ رہی ہے، بطور چیف سلیکٹر اپنا فرض سمجھتا ہوں کہ ہر جگہ جاکر ٹیلنٹ کو تلاش کروں۔

       

Shazia Bashir

Content Writer