ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعتوں کا پہیہ ایک بار پھر جام

صنعتوں کا پہیہ ایک بار پھر جام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم: شہر میں بجلی کے بحران پر قابو نہ پایا جا سکا، لیسکو نے طلب و رسد میں فرق ہونے کی وجہ سے صنعتی سیکٹر کو دوبارہ بجلی کی فراہمی معطل کر دی۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو کی ڈیمانڈ چوبیس سو پچاس میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے، نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کی جانب سے فراہمی ایک ہزار پانچ سو میگاواٹ ہے، اس وقت لیسکو کو نو سو میگاواٹ کا شارٹ فال ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ چھوٹی اور بڑی صنعت کو ایک بار پھر بجلی معطل کر دی گئی ہے۔

گزشتہ شب انڈسٹری کو بجلی فراہم کی گئی تھی تاہم لوڈ بڑھنے کی وجہ سے انڈسٹریل سیکٹر کی بجلی معطل کی گئی ہے جبکہ مضافات کے علاقوں میں دو گھنٹے بعد ایک گھنٹہ کی لوڈشیڈنگ ہونے لگی ہے.

ادھر شہر کے مختلف علاقوں میں بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ہنجروال، بلوکی، حمزہ ٹاؤن، واہگہ، شاہدرہ، الحرم گارڈن، شادی پورہ، جوہر ٹاؤن، کوئنز روڈ، امین پارک، مصطفیٰ آباد، سگیاں، اکبری گیٹ، بیدیاں روڈ، شفیق آباد، گلبرگ اور جیابگا کے علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

اسی طرح ماڈل ٹاؤن، ڈیفنس، شادمان، اقبال ایونیو، اتحادکالونی، فتح گڑھ، سنت نگر، جیل روڈ، گارڈن ٹاؤن، ٹھوکر نیازبیگ، مانگامنڈی، فیصل ٹاؤن، شہباز روڈ، داتانگر، ماڈل ٹاؤن، برکی اور انارکلی کے علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔