جامعات نے بھی کلاسز کا آغاز کردیا

11 Jan, 2021 | 04:00 PM

M .SAJID .KHAN

(عمران یونس)تعلیمی اداروں میں آج سے تدریسی عمل شروع ہوگیا، شہر کی تمام سرکاری جامعات نے بھی موسم سرما کی تعطیلات کے بعد آن لائن کلاسز کا آغاز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی، یو ای ٹی، جی سی یونیورسٹی، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی اور ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات کے بعد آن لائن کلاسز کا آغاز کر دیا گیا ہے،حکومتی ہدایات اور کورونا ایس او پیز کے مدنظر تمام سرکاری جامعات یکم فروری سے آن کیمپس کلاسز کا آغاز کر یں گے گے، تمام یونیورسٹیوں کے ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف نے بھی آج سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

 تمام ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف موسم سرما کی تعطیلات پر تھا، انتظامیہ کی جانب سے تمام ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ  موسم سرماکی تعطیلات ختم ہونے پرسکول کھل چکے ہیں ،صوبہ بھر کے سکولوں میں اساتذہ کی آج حاضر ہوئے،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نےسکول ہیڈ ٹیچرز کو مکمل حاضری کی ہدایات جاری کی تھی، اساتذہ سکولوں میں کورونا، اینٹی ڈینگی اور تدریسی سرگرمیوں کے انتظامات کیاگیا جبکہ ٹائم ٹیبل اور بچوں کی حاضری کے لئے شیڈول مرتب کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں  ڈی ای او سیکنڈری ڈاکٹر مسعود اختر کے مطابق اساتذہ کو آج سے سکول حاضر ہونے کی ہدایات جاری کردی گئیں تھی۔ ملک بھر میں26 نومبر کو سکولوں میں کورونا اور موسم سرما کی تعطیلات کی گئیں تھیں جس کے بعد حکومت کی طرف سے سکولوں کو مرحلہ وار کھولنے کا اعلان کیا گیا اور 18 جنوری سے میٹرک اور انٹرکلاسز شروع کرنے کے پہلے مرحلے میں آج سے اساتذہ کو سکول حاضر ہونے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں